آپ نے لوگوں کو یہ زنانہ رونا تو بہت روتے دیکھا ہوگا کہ مرد ظالم ہے ، مرد وحشی ہے، مرد درندہ ہے اور عورت کا کوئی احساس نہیں کرتا ہے لیکن

کیا آپ کو مردکی اس پنا ہ کے بارے میں بھی کسی نے بتایاہے کہ دس بہنوں کے ہوتے ہوئے کوئی بھی بہن خود کو اتنی محفوظ تصور نہیں کرتی جتنی کہ دس بہنیں ایک بھائی کی موجودگی میں خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں...

کیا آپ کو مرد کے اس تحفظ کے بارے میں بھی کسی نے بتایا ہے جب سڑک کراس کرتے وقت اس نے اپنے ساتھ چلنے والی فیملی کو اپنے پیچھے کرتے ہوئے خود کو ٹریفک کے سامنے رکھا...

کیا آپ کو مرد کی اس قربانی کے بارے میں بھی کسی نے بتایا ہے کہ دن ہو یا رات ، سردی ہو یا گرمی ، بارش ہو یا طوفان ، جنگل ہو یا صحرا ، خشکی ہو یا تری مرد نے اپنوں کے لیے وہاں کام کیا اورروٹی پانی کا بندوبست کیا ...

کیا آپ کو مرد کی اس ترجیح کے بارے میں بھی کسی نے بتایا ہے کہ جب اسے آخری وقت کی بیماری نے آ لیا اور اسے اپنی صحت یاب ہونے سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق تھی کہ جو کچھ اس نے اپنوں کے لئے بچایا تھا وہ ان کی بیماری پر نہ ہی خرچ ہو بلکہ اپنوں کے لیے ہی بچا رہے ...

کیا آپ کو مرد کی اس قربانی کے بارے میں بھی کسی نے بتایا ہے کہ وہ بازار عید کی خریداری کرنے کے لیے گیا اور اس نے اپنوں کے لیے ساری خریداری کی مگر جب اپنی باری آئی تو یہ سوچ کر خریداری نہیں کی کہ میں اپنے لیے کچھ بھی خریدنے والی رقم سے اپنوں کے لیے ہی کچھ خرید لیتاہوں اور اپنے لیے پچھلے سال کے جوتوں اور کپڑوں سے کام چلالوں گا ...

کیا آپ کو مرد کی اس بلندہمت کے بارے میں بھی کسی نے بتایا ہے کہ جب اسے بتایا گیا کہ مرد کبھی روتا نہیں ہے تو اس نے اپنی ماں ، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عورت کے آنسو تو صاف کیے لیکن خود کبھی رویا نہیں...

کیا آپ کو مرد کے اس تحفظ کے بارے میں بھی کسی نے بتایا ہے کہ جب وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے کچھ لایا تو اپنی ماں اور بہن کو بھی اس میں ضرور یاد رکھا...

 ...

مرد دھوپ میں سایہ ، مشکلات میں پاسبان ، ضرورت میں مدد دینے والا، اپنوں کے لیے سب سے لڑنے والا، اپنوں کے آنسو پونجنے والا ، غمخوار اور دکھ درد بانٹنے والا ہے...

مرد کبھی مکر کے ٹسوے بہاتے نہیں ، مرد نے کبھی اپنے حصے کے کام سے ہاتھ نہیں کھینچتا، مرد نے اپنوں کو چھت دی اگر چہ اس کے لیے اس کو پہاڑوں کو کیوں نہ تراشنا پڑا اور مرد اپنوں کے لیے ہمیشہ حالات کے تپھیڑوں سے لڑتاآرہاہے اور کبھی اس کا رونا روتا نہیں ہے ۔بڑی عجیب بات ہوگی کہ اب بھی اگر کوئی پوچھے کہ مرد کون ہے.
تو یہ مرد وہ ہیں جنہوں نے اعليٰ تربیت ماں کی گود میں حاصل کی ہو بہنوں کا مان ہوں اور ہر کسی کی بہن بیٹی کو اپنی بہن کے مطابق عزت بخشے ایسے مرد آپ کو کہیں نہ کہیں ضرور ملیں گے ان بیٹیوں کو ایسے مرد نصیب ہوتے جنہوں نے اللہ سے اچھے نصیب کے علاوه کچھ نہ مانگا ہو 
بلکہ اللہ سے چاہت اور قرب رکھنے والی بیٹیوں کو اللہ ایسے شوہر نصیب کرتا ہے